the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 مائیکروسافٹ کی ملکیت سوشل میڈیا سروس سکائپ کو پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے اور کروڑوں صارفین اس سروس سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم اگر آپ کو آج سکائپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود سکائپ صارفین کو درپیش ہے اور مائیکرو سافٹ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے 
تفصیلات کے مطابق سکائپ سروس دنیا بھر کے صارفین کیلئے ”ڈاﺅن“ ہے۔



کمپنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ” ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ سکائپ میں ”سٹیٹس“ سے متعلق خرابی سے آگاہ ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں“۔ تاہم یہ خرابی کب تک ٹھیک ہو جائے گی اس سے متعلق کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔ سکائپ کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ” دنیا بھر میں سکائپ کے کچھ صارفین اس مسئلے کے باعث سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ اس خرابی سے متاثرہ صارفین کا ”سٹیٹس“ آف لائن ہو گا جبکہ فرینڈ لسٹ میں شامل تمام افراد بھی آف لائن ہی نظر آئیں گے جس کے باعث نہ تو انہیں کال کی جا سکے گی اور نہ ہی ان کی جانب سے کال موصول ہو گی جبکہ متاثرہ شخص باوجود کوشش کے اپنا سٹیٹس تبدیل نہیں کر سکے گا“۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.